عمران خان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آبا د(آئی این پی)ایک سو نوے ملین پاونڈز کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران احتساب عدالت نے نیب کی استدعا پر چیئرمین پی ٹی آئی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ، آئندہ سماعت ستائیس نومبر کو ہوگی۔ سماعت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کیوکیل سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا کو بتایا ایک سو نوے ملین پاونڈز کیس میں نیب نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم ہماری جانب سے ریمانڈ کی مخالفت کے بعد احتساب عدالت نے ان کا چار روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا ۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ نیب نے پچیس سے تیس نکات پر مشتمل دستاویز پیش کیں اور بتایا کہ ان پر تفتیش کرنی ہے ۔ ہمارا موقف تھا ساری رقم برطانیہ سے سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں آئی ۔ القادر یونیورسٹی میں حکومت کا کوئی عمل دخل ہے نہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ، کیس کی وجہ سے لوگوں نییونیورسٹی کو ڈونیشنز دینا بھی بند کردیا ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے جمہوریت کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے ، لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دیا جا رہا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close