خاورمانیکا کے انٹرویو پر عمران خان نے کیا کہا؟ اہم انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا خاور مانیکا کے بشری بی بی سے متعلق انٹرویو پر ردعمل آ گیا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں اسلام آباد عدالت میں پیش ہونے کا سن کر خوشی کا اظہار کیا، خاور مانیکا کے انٹرویو پر کہا یہ انٹرویو متوقع تھا۔ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کی جانب سے 28 نومبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کے حکم پر پی ٹی آئی چیئرمین بہت خوش ہوئے اور انہوں نے پوچھا کہ کیا آرڈر ہوگئے ہیں جس پر انکے وکلاء نے انہیں بتایا کہ عدالت نے آرڈر جاری کر دیے ہیں۔ جب عمران خان کو خاور مانیکا کے انٹرویو سے متعلق بتایا گیا تو انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ انٹرویو متوقع تھا۔

ادھر ممتاز قانون دان اور پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا یہ باتیں 6 سال پہلے کرتے تو اس کی کوئی اہمیت ہوتی۔ لاہور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ 9 مئی کے کچھ ملزمان کہتے ہیں انہیں فوجی عدالتوں پر اعتماد ہے، یہ بیانات اغوا برائے تاوان کا شاخسانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں ہونے والے ٹرائل ماضی کا قصہ ہیں، ایک آدمی کو سکیورٹی نہیں دے سکتے تو24 کروڑ عوام کوکیسےدیں گے؟ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کا ٹرائل، ٹرائل کورٹ میں ہونا چاہیے، جیل میں ٹرائل بالکل نہیں ہوسکتا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ خاورمانیکا یہ باتیں 6 سال پہلے کرتے تو اس کی کوئی اہمیت ہوتی، خاور مانیکا کی ٹرین اسی محلے سے ہو کر آنے کے بعد رکی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا نے اپنے انٹرویو میں تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ خاور مانیکا نے مزید بتایاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوشگوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close