پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا لگ گیا، ن لیگ نے تگڑی وکٹ اڑالی

کراچی (پی این آئی) ن لیگ نے سندھ میں پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ اڑا دی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر اختر جدون نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنمااورسابق صوبائی وزیر اختر جدون نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن سندھ بشیر میمن اور نہال ہاشمی کی شمولیت کے پروگرام میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے لیگی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن اور نہال ہاشمی نے انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی پورے پاکستان میں بالخصوص سندھ میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، قیادت کی جانب سے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان ملاقاتوں میں رہنماؤں کون لیگ میں شمولیت کی دعوتیں دی جارہی ہیں۔سندھ سے تعلق رکھنے والے لغاری خاندان نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے، لغاری سردار نے ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی، ملاقات میں مختلف ن لیگی رہنما بھی موجود تھے، لغاری خاندان کا ماضی میں دادو کی سیاست میں اہم کردار رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close