سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں اسموگ کو صاف کرنے کیلئے ٹاورز لگیں گے،طلبہ کو10ہزار بائیکس پر سبسڈی دیں گے۔

سرکاری ملازمین کو بھی لیز پر الیکٹرک موٹر بائیکس دینے کا فیصلہ کیا ہے،مصنوعی بارش کے لیے تیاری شروع کردی ہے،مصنوعی بارش کے لیے بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔جب کہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ سموگ کے خاتمے اور عوام الناس کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں کوشاں ہیں ،صوبہ بھر میں سموگی وہیکل کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ترجمان پنجاب ٹریفک کے مطابق صوبہ بھر میں رواں سال ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑنے والی4 لاکھ 48 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان کئے گئے، 10اکتوبر 2023ء سے سموگ کے خلاف شروع ہونے والی کمپین کے تحت 2لاکھ 25ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے جا چکے ہیں۔پنجاب بھر میں رواں سال ٹریفک پولیس نے دھواں دینے والی 91ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بند کیا ۔ گیا جبکہ 6ہزار سے زائد گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس کو معطل کروایا ۔ ٹریفک پولیس نے 275دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا کہ ایسی گاڑیاں جو دھواں چھوڑ کر ہمارے ماحول کو خراب کر رہی ہیں ٹریفک پولیس ان کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں