گزشتہ دور حکومت میں تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو کتنی وزارتوں کی پیشکش کی تھی؟ آصف زرداری کا بڑا دعویٰ

کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جب گزشتہ الیکشن جیت کر حکومت بنانے لگی تو ہمیں 6 وزارتیں دینے کی پیشکش کی تھی۔

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پیپلز پارٹی کو کہا گیا کہ اگر آصف زرداری کو مائنس کر دیا جائے تو دونوں جماعتوں میں اتحاد ہو سکتا ہے۔ آصف زرداری کو مائنس کرنے کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا کہا گیا۔انہوں نے رواں الیکشن سے متعلق کہا کہ انہیں 8 فروری کو انتخابات کے اعلان کے مطابق منعقد کرائے جانے کا یقین ہے۔ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا نے کا ہمارا فیصلہ درست تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close