اسلام آباد(پی این آئی)عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی خان نے اسد قیصر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ اسد قیصر پر کرپشن کا الزام ہے۔ بعد ازاں عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 80 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے ، اسد قیصر کو چند روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے، وہ اس وقت 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں