کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھارتی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ، معائنہ کرنے پر خاتون مسافر مردہ پائی گئی۔ کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی ایئر لائن انڈیگو کے طیارے نے میڈیکل لینڈنگ کی، لینڈنگ خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کی گئی، کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول نے بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی۔ طیارے نے صبح 4 بجکر 15 منٹ پر کراچی لینڈ کیا، جدہ سے اڑنے والے جہاز کی بھارتی خاتون مسافر جوہرہ بی کو معائنہ پر مردہ پایا گیا، طیارہ مردہ خاتون کو لے کر 6 بجکر 15 منٹ پر بھارت میں میں آپنی منزل کی طرف روانہ ہوا.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close