اسلام آباد (پی این آئی) آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج جمعرات کی صبح جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوئی۔۔۔۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت کی۔۔۔۔۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔۔ شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری اور خالد یوسف عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔۔۔۔۔
دوران سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سوال کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی کدھر ہے؟ عدالتی عملے نے سائفر کیس سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی جج کو پیش کی۔۔۔۔۔جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے وکیل علی بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بخاری صاحب آپ کے لیے تو بڑی کامیابی ہوئی ہے۔۔۔۔وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہم تو پہلے دن سے یہی کہہ رہے تھے۔۔۔۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں