سائفر کیس، کیا عمران خان کو آج جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیا جائے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس میں ہو گی۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سائفر کیس کی سماعت کریں گے۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا اڈیالہ جیل میں ہونے والا اب تک کا ٹرائل کالعدم قرار دیا تھا۔۔۔۔ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سائفر کیس کے ٹرائل کا آغاز از سرِ نو ہو گا۔۔۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا کہ نہیں۔۔۔۔ اس حوالے سے حکام سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close