سیاسی جوڑ توڑ، مسلم لیگ (ن)نے اہم سیاسی جماعت کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی (پی این آئی) متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ ن کے درمیان 2013 میں ہونیوالے عام انتخابات کے نتائج پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

اجلاس میں دونوں جماعتوں کی جانب سے 2018 کے الیکشن نتائج کو متنازع قرار دیا گیا کیونکہ اس کے نتائج پر ن لیگ اور ایم کیو ایم کو تحفظات ہیں، اجلاس میں 2013 میں جہاں جس کی نمائندگی زیادہ ہے اس کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کی ایم کیو ایم کی جانب سے تجاویز دی گئیں۔اجلاس میں 2013 اور 2018 کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور ن لیگ کی بنائی گئی کمیٹیوں کے درمیان دوسری ملاقات جمعےکو ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد پر ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close