دو خوفناک دھماکوں میں کئی شہادتیں ہوگئیں، افسوسناک خبر

راولپنڈی (پی این آئی)شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے نزدیک دھماکہ ہوا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی مواد کے دھماکے میں 2 جوان شہیدہوگئے۔

شہدا ءمیں 33 سالہ لانس نائیک احسان بادشاہ اور 30 سالہ لانس نائیک ساجد حسین شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کیا جارہا ہے،فورسز پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں،جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں ہونے والے دھماکے میں قبائلی سردار اسلم نور، ان کے بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق قبائلی رہنما ملک اسلم نور صدارتی ایوارڈ یافتہ تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ لوئر وزیرستان وانا کےعلاقہ دژہ غونڈی میں واقع دکان میں ہوا۔ڈی پی اوفرمان اللّٰہ وردگ کےمطابق گاڑی میں سوار قبائلی سردار وانا بازار سے گھر جا رہے تھے کہ ایک دکان میں دھماکا ہوا جس میں قبائلی رہنما اسلم نور کے 2 بیٹے بھی جاں بحق ہوئے، دکاندار صاحب نور بھی جاں بحق افراد میں شامل ہے۔فرمان اللّٰہ وردگ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں قبائلی رہنما کا ڈرائیور سمیع اللّٰہ بھی شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close