ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے باسی ڈرائیونگ لائسنس بنوالیں،فیس بڑھنے والی ہے۔

یہ کہنا ہے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کا، وہ لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں پولیس خدمت مرکز کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لاہور میں پانچواں خدمت مرکز ہے جو تزئین و آرائش کے بعد کھل چکا ہے،انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ جلد لائسنس بنا لیں،اس کی فیس بڑھنے لگی ہے۔خدمت مرکز پر لمبی لائنیں تھیں ،اچھی بات ہے لوگ لائسنس بنا رہے ہیں،ایک دن میں سولہ ہزار لائسنس بنے ہیں۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ انہوں نے بھی اپنا ڈرائیونگ لائسنس ری نیو کروا لیاہے، ان کا کہنا تھا کہ کم عمر بچے گاڑی نہ چلائیں،آج بھی سڑکوں پر حادثات ہورہے ہیں،پولیس کا رویہ بھی بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ذخیرہ اندوز وں کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔

ملک میں عام انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کیلئے تیاری پوری ہے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے۔کے ڈاکوؤں کے خلاف پنجاب پولیس اور دیگر اداروں کے پکے آپریشن کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں کچے کا سارا پچانوے فیصد واپس لے لیا گیا ،سندھ حکومت بھی اپنے متعلقہ علاقے میں آپریشن کررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close