عمران خان نے شیر افضل مروت کو تحریک انصاف کا بڑا عہدہ دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایڈووکیٹ شیر افضل مروت کو پاکستان تحریک انصاف کا سینئر وائس پریذیڈنٹ مقرر کر دیا۔

سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔شیر افضل مروت عمران خان کی قانونی ٹیم کا حصہ ہیں اور مختلف کیسز میں عمران خان کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں۔حالیہ کچھ عرصے میں شیر افضل مروت نے خوب مقبولیت بھی سمیٹی۔شیر افضل مروت نے گذشتہ ہفتے چارسدہ میں ورکرز کنونشن بھی کیے جس میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ لوگوں نے شرکت کی۔شیر افضل مروت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اہم ذمہ داری دینے پر عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نئی ذمہ داریاں مجھے مزید محنت کرنے پر مجبور کریں گی۔ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا مجھ پر اعتماد کا مقروض ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close