1087 نئے پرائیویٹ سکولوں بند ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(پی این آئی) لاہور میں 1087 نئے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن پر اعتراض لگ گیا جس کے باعث ان تمام سکولوں کو بند ہونے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے۔ لاکھوں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، لاہور میں1087 نئے بننے والے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن پر اعتراض لگ گیا، سکولوں کو اعتراضات دور کرکے دوبارہ درخواست جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی، ایک ہفتہ کے اندر دوبارہ درخواست جمع نہ کرانے پر سکول بند کردیئےجائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close