اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم کو طلب کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) بلوچ طلبا کی گمشدگی اور بازیابی سے متعلق معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو اگلی سماعت پر طلب کر لیا ہے۔۔۔۔
بلوچ جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیس کی سماعت بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی جس میں عدالتی حکم پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل پیش ہوئے۔۔۔۔سماعت کے آغاز میں عدالت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو کیس کے حوالے سے بتایا گیا۔۔۔۔

عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم وزرا کمیٹی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم پچھلے کئی سالوں سے یہی دیکھ رہے ہیں۔۔۔۔۔یہ کام ایگزیکٹو کا تھا لیکن کر عدالت رہی ہے، کیا ہم یہ معاملہ اقوام متحدہ کو بھیجیں اور اپنے ملک کی بے عزتی کروائیں۔۔۔۔جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ اس سے بڑھ کر اور کیا توہین ہو گی اس ملک کی، جب لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔عدالت میں پیش ہونے والے وزارت دفاع کے نمائندے کو کہا گیا کہ نگراں وزیر دفاع اور نگراں وزیر داخلہ کو کہیں کہ وہ اگلی سماعت پر پیش ہوں۔۔۔۔اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ وزرا کو طلب نہ کیا جائے۔۔۔۔تاہم جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ وہ سات روز کا وقت دیتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close