انتخابی مہم شروع، بلاول بھٹو نے ن لیگ کو مہنگائی لیگ اور شیر کو بلی قرار دے دیا

دیر بالا (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کو مہنگائی لیگ اور شیر کو بلی کہہ کر ن لیگ سے لفظی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔۔۔۔ خیبرپختونخوا کے اہم شہر دیربالا میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا عوام نے مہنگائی لیگ کا چہرہ دیکھ لیا ہے، شیر تو بلی نکلا۔۔۔۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ لاہور کے سیاستدان کا مسئلہ یہ ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا، پی ڈی ایم کی حکومت بنی تو ارادہ تھا کہ اس اتحاد سے ملکی مسائل کا مقابلہ کریں،

لیکن ایک کے بعد ایک وزیر ہونے کے باوجود معاشی حالات بدتر ہوتے چلے گئے۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ عوام ایک موقع دیں،ہم خیبر پختونخوا اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں