عمران خان کی ہدایت تھی کہ کبھی پاک فوج کے خلاف بات نہیں کرنی، استحکام پاکستان پارٹی جوائن کرنیوالی سیاسی شخصیت کا اہم بیان آگیا

کراچی (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنمااور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت تھی کہ کبھی پاک فوج کے خلاف بات نہیں کرنی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے منہ سے ہمیشہ یہ سنا کہ پاک فوج ملک کی نگہبان ہے، جب مسلم لیگ (ن) یا پیپلز پارٹی فوج کیخلاف بات کرتے تو ہمیں کہا جاتا کہ کبھی آرمی کیخلاف بات نہیں کرنی، 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب تھا۔ اس کے کیا محرکات تھے کبھی تفصیل سے بتاؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنا سکتے تھے لیکن کئی وجوہات کی بنا پر نیا پاکستان نہ بن سکا، گزشتہ ڈیڑھ سال میڈیا کے دوستوں کو مس کیا ہے۔ میڈیا سے دور رہنا کچھ عرصے کےلیے اچھا لگا پھر خیال آیا کہ یہ سلسلہ پھر شروع ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close