تحریک انصاف چھوڑنے والے سب واپس آجائیں گے، سینئر رہنما کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی نے دعوی کیا ہے کہ پارٹی چھوڑنے والے سب واپس آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے، ووٹ پی ٹی آئی کا ہے، پی ٹی آئی کو نہ چھوڑیں، چیف الیکشن کمشنر ہمیں ہمارا حق دیں اورجلسے کرنے دیں۔

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ شہبازشریف، نوازشریف کی وجہ سےملک میں مہنگائی ہوئی، دونوں لاڈلے ہیں، انہوں نے عوام کا جینا مشکل کردیا۔ پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے قبل ہی آئی ایم ایف کے وفد کیساتھ ملاقات ہوئی، ہمارا کپتان بھی تگڑا ہے، جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ابھی ملاقات نہیں ہوئی، الیکشن شیڈول آنے کے بعد ٹکٹ ہمارا ہی ہوگا، ہماری انتخابی مہم کو نہیں روک سکتے۔ ان کا کہنا تھاکہ خاور مانیکا کو اپنے ہی گھر کا پردہ چاک نہیں کرنا چاہیے تھا، جب عمران خان وزیراعظم تھے تو اس وقت خاورمانیکا کوانٹرویو دینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور نوازشریف کس منہ سے عوام سے ووٹ لیں گے، سرکاری دفاتر سیاسی کام کررہے ہیں، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے، لاہور میں بھی یہی ہو رہا ہے، پولیس اورانتظامیہ ان کیلئے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ اب تبدیل نہیں ہو سکتی، شیڈول کے بعد انتخابی ماحول بنے گا، بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے، الیکشن شیڈول آنے کے بعد ٹکٹ ہمارا ہی ہو گا، ہماری انتخابی مہم کو نہیں روک سکتے، کسی کا دل کمزور ہے تو ساتھ وکیل کو کورنگ امیدوار کے طور پر کھڑا کر لے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close