تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا

احمد پور شرقیہ (پی این آئی) تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔۔ سابق ایم این اے اور پی ٹی آئی کے رہنما سردار ملک عامر یار وارن نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

 

 

 

سردار ملک عامر یار نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ملک عامر یار وارن این اے 167 سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے، ملک عامر یار وارن اس حلقہ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم این اے بھی منتخب ہوچکے ہیں۔ملک عامر یار وارن نے آئندہ عام انتخابات میں نواب بہاول عباسی کے ساتھ الائنس اور آئندہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close