لاہور (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے لودھراں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔
جہانگیر ترین چند روز میں لودھراں کا دورہ کریں گے اور ووٹرز کو عشائیہ دیں گے جس کے بعد انتخابی مہم کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ سپریم کورٹ نے 15 دسمبر 2017 کو (ن) لیگی رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر نا اہل قرار دے دیا تھا تاہم رواں جون میں سینیٹ نے الیکش ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کیا تھا جس کے تحت نا اہلی کی زیادہ سے زیادہ مدت 5 سال مقرر کر دی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں