اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے مری سے الیکشن لڑنے کا امکان ہے ۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے قائد نوازشریف سے مری و ملحقہ علاقوں کے مقامی قائدین کی ملاقات ہوئی ہے،مقامی قیادت نے نوازشریف کو پارٹی میں اختلافات بارے آگاہ کیا،پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے امکانات کے بعد امیدواروں کی دلچسپی بڑھ گئی، شاہد خاقا عباسی کے بیٹے بھی مری سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کے خواہشمند ہیں،پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل راجہ اشفاق سرور کے اہلخانہ کی بھی مری سے الیکشن لڑنے میں دلچسپی ہے،مری کی نشست پر امیدواروں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے پارٹی میں اختلافات واضح نظر آ رہے ہیں۔جس پر مقامی قیادت نے نوازشریف کو مری سے انتخابی میدان میں اترنے کی دعوت دیدی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں