فیض آباد دھرنے میں جنرل فیض حمید کا ہاتھ؟ سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر داخلہ نے نیا مؤقف دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت کے پاس براہِ راست کوئی شواہد یا سرکاری سطح پر معلومات دستیاب نہیں تھیں کہ تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنے کے پیچھے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کا ہاتھ تھا۔۔۔۔۔ جنگ اور دی نیوز کے سینئر صحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر داخلہ احسن اقبال نے رابطہ کرنے پر انہیں بتایا کہ ان کے پاس شواہد تھے اور نہ سرکاری سطح پر ایسی معلومات کہ جس سے پتہ چلے کہ ٹی ایل پی کے 2017 میں فیض آباد کے مقام پر دھرنا کرانے میں جنرل (ر) فیض حمید کا ہاتھ تھا۔۔۔۔

انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق دی نیوز کی جانب سے رابطہ کرنے پر سابق وزیراعظم اور سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کچھ واقعاتی شواہد ایسے تھے کہ ٹی ایل پی کے دھرنے میں سہولت کاری میں غیر معمولی مدد کی گئی تھی لیکن فیض حمید کا نام لینا قیاس آرائی ہو گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close