بشریٰ بی بی کو طلاق کب دی، عدت پوری ہوئی یا نہیں؟ خاور مانیکا کے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور(پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ گھر میں عدت پوری کرنے سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان بالکل غلط ہے۔

 

 

 

عدت کا وقت طلاق کے بعد شروع ہونا تھا،بشریٰ طلاق سے3، 4 ماہ پہلے میکے چلی گئی تھیں، میں اس کوملنے بھی گیا، ہمارے درمیان کوئی ایسی بات نہیں تھی کہ علیحدگی کرلینی ہے، پھر عدت کیسے پوری ہوگئی؟ انہوں نے انکشاف کیا کہ فوح گوگی نے کہا کہ پنکی کو طلاق دے دیں، میں نے کہا کہ وہ اپنے گھر بیٹھی ہے، اس کو طلاق کی کیا ضرورت ہے؟ میں اس کے پاس گیا کہ فرح گوگی مجھے کہہ رہی ہے کہ طلاق دے دو؟ اس نے سرگھٹنوں میں لے لیا، میں نے کہا کہ پنکی میں تم سے کچھ پوچھ رہا ہوں یہ کیا ہورہا ہے؟تم اپنی والدہ کے گھر بیٹھی ہو تم کیا چاہتی ہو، اس نے میری کسی بات کا جواب نہیں دیا، پھر میں بھی غصے میں گھر واپس آگیا، کچھ عرصہ ایک مہینہ ہوا ہوگا مجھے پھر فرح کا فون آیا کہ پنکی نہیں آئے گی اس کو طلاق دے دیں۔ میرا بھی پنکی سے دل بھر گیا تھا، کیونکہ میں جو بھی بات کرتا تھا اس نے الٹی ہی بات کرنی ہوتی تھی، جس پر میں نے طلاق کی تحریر لکھ کر فرح کے ہاتھ ہی پنکی کو بھجوا دی، 14نومبر 2017 کو پنکی کو طلاق بھجوا دی تھی۔

 

 

 

طلاق کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی عمران خان اور پنکی نے شادی کردی، شادی کا مجھے اور بچوں کو علم نہیں تھا، جب شادی کی خبر بریک ہوئی تو میں نے اس کی تردید بھی کی تھی۔ بشریٰ بی بی عمران خان سے رات کوچھپ کر لمبی لمبی دیر تک باتیں کرتی تھیں، میری والدہ نے کہا کہ عمران خان کو گھر نہ آنے دیا کرو، وہ اچھا آدمی نہیں ہے، فرح گوگی نے پنکی کے خفیہ فون نمبر عمران خان کو فراہم کئے۔عمران خان میری مرضی کے بغیر گھر آتا تھا،ایک دن میں نے نوکر کی مدد سے گھر سے نکلوا دیا،بنی گالہ میں میرا اپنا گھر تھا، بشریٰ مجھے بتائے بغیر عمران خان کے گھر چلی جاتی تھیں۔ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ پیر مرید کی بھی شادی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوشگوار زندگی تھی، عمران خان نے پیری مریدی کی آڑ میں میرا ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا۔خاور مانیکا نے کہا کہ بشریٰ بی بی میرے طلاق دینے سے 3، 4 ماہ پہلے اپنے بھائی کے گھر چلی گئی تھیں، فرح کے ہاتھ طلاق بھیجی تھی، عدت کا وقت طلاق کے بعد شروع ہونا تھا، ہماری طلاق سے متعلق پہلے سے کوئی انڈراسٹینڈنگ نہیں تھی۔

 

 

 

بشریٰ بی بی کا بیان بالکل غلط ہے کہ عدت پوری کرکے گھر سے نکلی تھی ،عدت پوری کرنے اور مجھ سے منسوب بات بالکل درست نہیں، گھر میں عدت پوری تب ہوتی جب ہماری کوئی انڈراسٹینڈنگ ہوئی ہوتی وہ گھر سے بتا کر گئی ہو کہ میں اب واپس نہیں آؤں گی، یا میرے دل میں بات ہو کہ ہم نے اب علیحدہ ہوجانا ہے۔میں تو اس کو اس کے میکے ملنے بھی گیا ہو، کہ اس کو میں واپس لے کر آؤں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close