بڑا جھٹکا، تحریک انصاف کے ایک اور رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

میانوالی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے میانوالی سے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما امجدخان نیازی کیخلاف 9 اور 10 مئی کوگھیراؤجلاؤ اورتوڑ پھوڑکے2 مقدمات درج ہیں،اس کے علاوہ امجد خان نیازی حساس ادارے کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنےاورجہاز کے ماڈل کو جلانے کے مقدمات میں امجد خان نیازی مطلوب تھے ۔حکام کے مطابق امجد خان نیازی کو کل انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا ، عدالت سے دہشتگردی کے مقدمات کے ملزم کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close