ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کر دیا

کراچی (پی این آئی) ایم کیو ایم کے ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے وسیم قریشی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے ہمارا کچرا اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ آج یہ شہر پورے پاکستان کی عوام کو آزادی کی نئی نوید دے رہا ہے۔۔۔۔ ن لیگ سے رابطے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم لاہور یہ بتانے گئے تھے کہ حکومت نہیں انصاف چاہیے۔

ہماری کوششوں سے 10 سال کے بجائے 5 سال میں مردم شماری ہوئی۔۔۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم ایمانداری کے ساتھ جن کی شناخت کےلیے نکلی تھی وہ دلوا دی۔ ہم نے ظلم برداشت کرلیا ہے ہم لڑنا نہیں چاہتے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close