یورپی ملک نے پاکستانی طلبا کیلئے شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) یورپی ملک ہنگری نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مل کر پاکستانی طلباء کیلئے سکالر شپ پروگرام کا اعلان کر دیا۔

ہنگری کے تعاون سے پاکستانی طلبا ءکیلئے وظائف بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگریوں کیلئے دیئے جائیں گے۔ ہنگری کی ٹمپس پبلک فاونڈیشن پاکستانی ایچ ای سی کے ساتھ مل کر وظائف جاری کرے گی۔ایج ای سی ان سکالر شپس کیلئے طلبا ءسے ٹیسٹ بھی لے گی جو جنوری یا فروری میں متوقع ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close