جھنگ میں سیاستدان پر بدترین تشدد، کپڑے پھٹ گئے، ویڈیو منظر عام پر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق یوسی چیئرمین مہر افضل بھروانہ پر سر عام سڑک پر تشدد کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔ جھنگ میں سابق چیئرمین یونین کونسل مہر افضل بھروانہ کو 2 موٹر سائیکل پر سوار 6 افراد نے گاڑی سے نکال کے ڈنڈوں سے تشدد کیا۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد ریلوے پھاٹک کے قریب بنگلا مراد والا کے رہائشی مہر افضل بھروانہ پر اس قدر تشدد کیا گیا کہ ان کے کپڑے تک پھٹ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close