ریلوے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

کراچی(آئی این پی)پاکستان ریلوے نے عوام ایکسپریس کو 20 دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، عوام ایکسپریس کراچی سے روانہ ہو کر اگلے دن پشاورپہنچے گی۔تفصیلات کے مطابق ریلوے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، 15ماہ بعد عوام ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔عوام ایکسپریس کو کراچی کینٹ، پشاورکینٹ براستہ ملتان اسٹیشن 20 دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عوام ایکسپریس کراچی کینٹ سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر اگلے روز شام 6 بجے پشاور کینٹ پہنچے گی۔

گزشتہ سال اگست میں عوام ایکسپریس کو ریلوے ٹریک زیرآب آنے کی وجہ سے بندکیاگیا تھا، ایک سال سے زائد بند رہنے کے بعد عوام ایکسپریس دوبارہ پٹریوں پر دوڑے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close