اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی کابینہ نے پی آئی اے پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے تحت پی آئی اے پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دی۔ لازمی سروس ایکٹ نافذ ہونے کے بعد پی آئی اے ملازمین کے احتجاج اور ہڑتال پر پابندی لگ جائے گی۔پی آئی اے یونین کی سرگرمیوں پربھی پابندی عائد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق نگران حکومت پی آئی اے کی نجکاری پر کام کررہی ہے۔ نجکاری کے خلاف یا نجکاری سے پہلے ملازمین کی چھانٹیوں کے خلاف ممکنہ طور پر پی آئی اے یونین اور ملازمین احتجاج کرسکتے ہیں۔ لازمی سروس ایکٹ کے تحت آنے کے بعد احتجاج کرنے کی کوشش کو ایکٹ کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا اور یہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں