لاہور نے پنجاب کی سیاست کی بڑی وکٹیں اُڑ الیں، تحریک انصاف کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لاہور(پی این آئی)علی پور سے سابق ارکان قومی اسمبلی سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔

سردار عاشق خان گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ نے صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ رانا ثنااللہ ، سردار اویس خان لغاری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔سردار عاشق خان گوپانگ سردار عامر طلال گوپانگ نے باضابطہ طور پر مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ۔سردار عامر طلال خان گوپانگ نے اس موقع پر کہا کہ جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔سردار عاشق خان گوپانگ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو ملک کے حالات میں بہتری لا سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close