لاہور (پی این آئی ) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے ناراض رہنماؤں کو منانے کے لیے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف اپنے دورہ خیبرپختونخوا سے پہلے پارٹی کے اندر تمام دھڑے بندیاں ختم کروانا چاہتے ہیں، جس کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو سیاسی طور پر متحرک کرتے ہوئے نواز شریف نے ناراض رہنماؤں کو منانے کی ذمہ دی ہے جس پر عمل کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا کو منانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کوششوں پر صوبائی صدر ن لیگ امیر مقام اور سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے گلے شکوے ختم کردیئے ہیں اورقائد ن لیگ کے داماد نے اس حوالے سے نوازشریف کو رپورٹ بھجوا دی ہے، اس اٹاسک کی تکمیل کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نیا مشن امیر مقام اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسردار مہتاب عباسی کےاختلافات ختم کروانا ہے، جس کے بعد سردار مہتاب عباسی اور مرتضی جاوید عباسی کے اختلافات بھی ختم کروائے جائیں گے، علاوہ ازیں کیپٹن ریٹارڈ صفدر نے پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور سے بھی ملاقات کی، جس میں مستقبل کے سیاسی و انتخابی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ملک بھر میں پارٹی کو آرگنا ئز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں نواز شریف نے ایاز صادق کو پارٹی کو منظم کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے، ایاز صادق نے چاروں صوبوں میں رابطوں کا آغاز کر دیا ہے، نواز شریف نے ایاز صادق کو ٹاسک دیا کہ پر انے ساتھی اور روٹھے ارکان کو منائیں، اس کے بعد سرادار ایاز صادق سندھ ، بلوچستان ، پنجاب کے بھی دورے کریں گے، پارٹی کو آرگنائیز کرنے کے حوالے سے اقدامات لیں گے۔ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں کا دو گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی ذرائع سے سامنے آئی ہے، نواز شریف نے عام انتخابات کا ماحول بنانے سے متعلق پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کی اور ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے پارٹی رہنمائوں کی تجاویز پر غور کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں