سابق سپیکر قومی اسمبلی انتقال کر گئے

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ا ن کے صاحبزادے عمرایوب نے ٹوئٹ کے ذریعے ان کے انتقال کی خبر دی۔گوہر ایوب خان کچھ عرصے سے علیل تھے،گوہر ایوب کی نماز جنازہ کل سہ پہر3بجے آبائی گاوں ریحانہ ہری پورمیں ادا کی جائے گی۔ دوسری جانب صدر مملکت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

صدر مملکت نے گوہر ایوب خان کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور گہرے دُکھ کا اظہار کیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے سیاست کے میدان میں ملک کیلئے مرحوم کی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت عارف علوی نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

نگران وزیراعظم نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مرحوم کے بلند درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گوہر ایوب خان کو پاکستان کی سیاست میں ایک منفرد مقام حاصل تھا۔ دکھ کی گھڑی میں تمام ہمدردیاں گوہر ایوب کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے گوہر ایوب خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ گوہرایوب انتہائی نفیس، ملنسار اور محبت کرنے والے شخص تھے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں