پاکستان آئی ایم ایف معاہدہ، ملک وقوم کو مزید غیروں کی غلامی کی طرف دھکیلنے کے مترادف قرار دے دیا گیا

کراچی(آئی این پی) امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف معاہدہ ملک وقوم کو مزید غیروں کی غلامی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے، مہنگائی کی بلند ترین شرح نے عام آدمی کی قوت خرید صرف دووقت کی روٹی سے مشکل پیٹ بھرنے تک محدود بنادی ہے ،مہنگائی کی شرح میں رکارڈ اضافہ گڈ گورننس کے دعویدار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،سود کی لعنت اور قرضوں کی معیشت سے نجات حاصل کئے بغیر ملک ترقی اور عوام مسائل سے نجات حاصل نہیں کرسکتے۔

انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ قرضوں کی معیشت سے نجات اور اپنے پا?ں پر کھڑا ہونے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت آئی ایم ایف ایف کی ڈکٹیشن پر عمل درآمد کی بجائے بجلی وپیٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی لائے کیوں کہ بجلی وپیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ سمیت تمام روز مرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں