آرمی چیف نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنیوالوں کو وارننگ دیدی

راولپنڈی(پی این آئی) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کے سوا کسی بھی گروہ کیلئے طاقت کا استعمال اور مسلح کاروائی ناقابل قبول ہے، عدم برداشت اور انتہاپسندی رویے کی کوئی جگہ نہیں، علماء ومشائخ گمراہ کن پروپیگنڈے اوراندرونی اختلافات کو دور کرنے میں کردار ادا کریں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے علماء کرام اور مشائخ نے ملاقات کی، علماء کرام اور مشائخ نے متفقہ طور پر انتہا پسندی، دہشتگردی اور فرقہ واریت کی مذمت کی،بغیر کسی مذہبی صوبائی یا کسی اور امیتازسے پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے، بغیر کسی قبائلی، لسانی، نسلی فرقہ ورانہ یا کسی اورامیتازسے بھی پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ریاست کے سوا کسی بھی ادارے یا گروہ کا طاقت کا استعمال اور مسلح کاروائی ناقابل قبول ہے۔ اس موقع پر علماء کرام اور مشائخ نے ملک میں رواداری اور امن کی ریاستی کوششوں کیلئے بھرپور حمایت کا عزم کیا۔علماء کرام اور مشائخ نے سکیورٹی فورسز کی انتھک کوششوں کیلئے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا۔ علماء کرام اور مشائخ نے کہا کہ اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے، بعض عناصر کی مذہب کی مسخ شدہ تشریحات صرف ان کے ذاتی مفادات کیلئے ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے علماء کرام اور مشائخ سے گمراہ کن پروپیگنڈے کی تشہیر کے تدارک پر زور دیا۔ آرمی چیف نے گمراہ کن پروپیگنڈے کے تدارک اور اندرونی اختلافات کو دور کرنے پر بھی زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے متفقہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی کی حمایت کی۔ فورم نے حکومت پاکستان کے ایک دستاویزی نظام یا پاسپورٹ کے نفاذ کی حمایت کی۔
فورم نے انسداد اسمگلنگ ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری کے خلاف اقدامات کی حمایت کی۔فورم نے افغان سرزمین سے پیدا دہشتگردی پر پاکستان کے مئوقف اور تحفظات کی بھی مکمل حمایت کی۔فورم نے پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے افغانستان پر سنجیدہ اقدامات پر زور دیا، فورم نے غزہ میں جاری جنگ اور نہتے فلسطینیوں پر مظالم پر بھی غم وغصے کا اظہار کیا۔ فورم نے ان مظالم کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا۔آرمی چیف نے کہا کہ کسی کے خلاف کسی کے عدم برداشت اور انتہاپسندی رویے کی کوئی جگہ نہیں۔بالخصوص اقلیتوں اور کمزور طبقات کے خلاف عدم برداشت اور انتہاپسندی رویے کی کوئی جگہ نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close