ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ گرادی

لاہور(پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما رہنما شہزاد سموئیل ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہو گئے۔

شہزاد سموئیل نے مسلم لیگ نون کے ینارٹی ونگ پنجاب کی چیف کو آرڈینیٹر راحیلہ خادم حسین سے ملاقات میں مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کیا۔شہزاد سیموئیل نے کہا کہ انہیں مریم نواز شریف کی اقلیتوں کیلئے کاوشوں نے متاثر کیا،زاہد سہوترا ، نسیم انجم ، نوید جلال ، ہارون ناصر، چودھری بشیر ، قمر خورشید نےبھی اس موقع پر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔کامران بھٹی ، بابا فیلبوس اور فوکل پرسن احمد سعید محسن بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔راحیلہ خادم حسین نے شہزاد سیموئیل اور ساتھیوں کون لیگ میں شمولیت پر خیر مقدم کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close