جدہ(پی این آئی) سعودی عرب میں روزگار کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آ گئی۔
سعودی عرب نے پاکستان سے افرادی قوت کے حصول کا معاہدہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے نیسما اینڈ پارٹنرز کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سمر عصام عبدالصمد کے ساتھ ریاض میں ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران جواد سہراب ملک اور عصام عبدالصمد نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان سعودی عرب کو ہنر مند افرادی قوت، خاص طور پر نیسما کے جاری اور آنے والے منصوبوں کے لیے کارکن فراہم کرے گا۔ اس موقع پر جواد سہراب ملک کا کہنا تھا کہ ”یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ایک اہم تعاون کا عکاس ہے۔ معاہدے سے سعودی عرب کے اہم انفراسٹرکچر اور ترقیاتی اہداف میں حصہ ڈالنے کے لیے پاکستانی افرادی قوت کی برآمد کی راہ ہموار ہو گی۔“
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں