تعلیمی اداروں میں اضافی چھٹی دینے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت کا ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک روز پہلے لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے نجی و سرکاری اسکول اور کالجز ہفتے کے روز بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ہدایت کی تھی کہ ہفتے میں 2 روز ورک فرام ہوم کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے۔عدالتی حکم کے بعد پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 18 نومبر کو 10 اضلاع میں تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز بند رہیں گی۔ پنجاب کے اسموگ سے متاثرہ 10 اضلاع میں لاہور، گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ ، قصور، گجرات، سیالکوٹ، نارروال، حافظہ آباد اور منڈی بہاؤالدین شامل ہیں۔ لاہور سمیت صوبے کے 10 اضلاع میں ہفتے کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔جبکہ مارکیٹیں، دکانیں، جم اور سینما دوپہر 3 بجے کے بعد کھلیں گے۔ ادھر حکومت پنجاب نے لاہور میں سموگ کے خاتمے کیلئے مصنوعی بارش برسانے کا اعلان کر دیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں صوبے میں سموگ کا مسئلہ بھی زیر غور آیا۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ماحولیاتی ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا گیا جس کیلئے 28 نومبر کا دن مخصوص کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شہر میں سورج سموگ کے باعث دھندلا گیا ہے، آلودگی کی مجموعی شرح 343تک جا پہنچی ہے۔ آج بھی لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر برقرار رہا۔ لاہور امریکن سکول میں آلودگی کی شرح 446ریکارڈ،سی ای آر پی آفس 438،پولو گرانڈ میں شرح 433،شاہراہ قائداعظم 422،فدا حسین روڈ پر آلودگی کی شرح332ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب شہر میں سردی کا احساس بھی بڑھنے لگا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں اور اسی امکان کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں