پاکستان میں پھر زلزلہ، شدت کیا تھی؟

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بج کر 4 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر جب کہ مرکز کشمیر بھارت کا سرحدی علاقہ ہے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ سوات میں مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔چند روز قبل بھی ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جب کہ ہالینڈ کے ارضیاتی تحقیق کے ادارے سولر سسٹم جیومیٹری سروس (ایس ایس جی ایس) نے پاکستانی صوبے بلوچستان میں چمن فالٹ لائن پر ایک طاقت ورز زلزلے کی پیش گوئی کی تھی، ایس ایس جی ایس نے سطح سمندر کے فریب ماحولیاتی برقی چارج میں اتار چڑھاو کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا، یہ اتارچڑھاو زمین کے محور کی گردش سے منسلک ہے جو ان خطوں کی نشاندہی کرتا ہے جہاں زلزلہ محسوس کیا جاسکتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ماضی میں ہوگربیٹس کی گئی کئی پیش گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں، فرینک ہوگربیٹس نے فروری میں ترکی اور شام میں بڑے زلزلے کی پیش گوئی کی، ان کی پیش گوئی کے بعد وہاں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں پچاس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے، انہوں نے 30 جنوری 2023 کو پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش اور چین میں ارضیاتی سرگرمیوں میں اضافے کی پیش گوئی کی، جس کے بعد7 فروری کو پاکستان میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔اس پیشن گوئی کے بعد سے پاکستان کے لوگوں میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے بعد محکمہ موسمیات کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پاکستان میں سونمیانی سے شمالی علاقے تک 2 بڑی ٹیکٹونک پلیٹس ہیں، ان میں کسی بھی مقام پر زلزلہ آسکتا ہے، کوئی ایک جگہ نہیں بتائی جا سکتی، پاکستان میں ٹیکٹونک پلیٹس کی پیشگوئی سے متعلق سسٹم نصب نہیں ہے، زلزلہ کب اور کہاں آئے گا اس کی پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close