الیکشن لڑوں گا یا نہیں؟ شیخ رشید نے فیصلہ سنا دیا

راولپنڈی (پی این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے راولپنڈی سے پی ڈی ایم کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن کا اصل میدان پنجاب میں لگے گا اور اصل فیصلہ یہیں ہو گا۔ انوکھے لاڈلے سے کہتا ہوں فیصلہ آسمان پر ہو گا۔ انوکھا لاڈلا بلوچستان سے صرف 3 نشستیں نکال سکے گا، آصف زرداری تاش سینے سے لگا کر کھیلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ 2 نشستوں سے قلم دوات پر الیکشن لڑیں گے اور پی ڈی ایم کے خلاف حصہ لیں گے۔ مولانا فضل الرحمن بھی بلوچستان سے 3 سیٹیں جیت سکیں گے جبکہ آصف زرداری 4 تک نشستیں جیت جائیں گے۔ باقی 3 یا 4 نشستیں بچیں گی جن پر فیصلے ہونے ہیں وہ ہواؤں کا رخ دیکھ کر پارٹی کا ساتھ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close