فوجی عدالتوں کی بحالی، سپریم کورٹ سے پھر بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کی بحالی کیلئے پیٹشن دائر کر دی گئی۔ پٹیشن شہدا فورم کی جانب سے دائر کی گئی، پیٹرن انچیف نوابزادہ جمال رئیسانی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 9 مئی واقعات کے بعد شہدا کے لواحقین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

شہدا اور زخمیوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بے رحمی سے نشانہ بنایا گیا۔ فوجی عدالتوں کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ زمینی حقائق اور صورت حال کو مدنظر رکھنے میں ناکام نظر آ رہا ہے۔ درخواست میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، اپیل پر فیصلے تک سپریم کورٹ سے فیصلہ معطل کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close