آئندہ عام انتخابات، چودھری پرویز الہی کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے جیل میں عمران خان ان کے ساتھ والے سیل میں ہیں جہاں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور یورپی یونین کے لوگ ان سے ملنے آتے ہیں۔کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا مجھے آج تک کسی نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا، چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے کہنے پر الیکشن کی تاریخ ملی ہے، اس الیکشن میں دھاندلی نہیں ہو گی، مسلم لیگ ن کے پاس لاہور سمیت پورے پاکستان میں الیکشن کے لیے بندے نہیں ہیں جبکہ چئیرمین پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close