حج اخراجات میں یکدم بڑی کمی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)نگران حکومت نے حج پالیسی 2024ء کا اعلان کرتے ہوئے اخراجات میں ایک لاکھ رو پے کی کمی کر دی۔ نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ حج پیکج میں بغیر کسی سمجھوتے ایک لاکھ روپے کم کر دیئے، حج پیکج کو 10 لاکھ 75 ہزار روپے تک لے آئے ہیں، گزشتہ سال حج 11 لاکھ 75 ہزارروپے کا ہوا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حج پالیسی 2024 پر3 ماہ کام کیا، سعودی حکومت نے حج پالیسی سے متعلق بھرپور تعاون کیا، گزشتہ روز حج پالیسی 2024 کابینہ سے منظور ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close