لاہور (پی این آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ گیس اور بجلی بل غریب کی موت کے پروانے ہیں۔۔۔۔۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ملک کا معاشی بحران بڑھ گیا ہے جبکہ قومی اداروں پر برائے فروخت کے بورڈ لگ رہے ہیں۔۔۔۔۔سراج الحق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور میں مہنگائی بڑھی، پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی جلوس نکالتے تھے۔ پی ڈی ایم، پی پی کی حکومت نے 16 ماہ میں معیشت کابیڑہ غرق کر دیا۔۔۔۔۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ حالات کے ذمے دار پھر اپنے آپ کو مسیحا بنا کر پیش کر رہے ہیں، برسوں سے مسلط حکمران آئندہ بھی اقتدار میں آئے تو بہتری نہیں آئے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں