گریڈ 1 سے 18 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا

لاہور(پی این آئی) لاہور بورڈ کے سینکڑوں ملازمین کی بالا آخر سنی گئی، بورڈ آف گورنرز نےملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی۔

تفصیلا ت کے مطابق بورڈ آف گورنرز نےتنخواہوں میں 50فیصد تک اضافے کی منظوری دی۔ گریڈ 1 سے 18 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں سکیل کے مطابق اضافہ کیا گیا۔ لاہور بورڈ کے ملازمین کو آئندہ ماہ سے تنخواہیں بڑھا کر ملیں گی۔ ذرائع کے مطابق بورڈ ملازمین کی تنخواہوں میں سیکرٹریٹ الاؤنس کی طرز پر تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا۔ بورڈ ملازمین کا کہنا ہے کہ بورڈ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کافی عرصہ سے التواء کا شکار تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close