تحریک انصاف کی ایک اور اہم وکٹ گر گئی

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف خواتین ونگ کی رہنما قدرت نیازی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

بدھ کے روز قدرت نیازی نے سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔جہانگیر ترین نے پارٹی میں شمولیت پر قدرت نیازی کا خیر مقدم کیا گیا۔ ملاقات میں سینئر رہنما آئی پی پی عون چوہدری بھی موجود تھے۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی خواتین کو ان کے حقوق کی بلاامتیاز فراہمی یقینی بنائے گی اور خواتین کو تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی سمیت ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close