پی ٹی آئی امیدواروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لاہور (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے امید واروں کیلے کڑا وقت شروع ہوگیا اور محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کو اہم ٹاسک سونپ دیاگیا ہے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کے اثاثہ جات، اُن کے کاروبار کی تفصیلات اور سرکاری محکموں کے ساتھ اُن کے لین دین جیسے تمام معاملات کی تفصیلات حاصل کرکے انہیں اپنے شکنجے میں لائیں۔ ذرائع کے مطابق یہ ہدایات اینٹی کرپشن پنجاب کے تمام ریجن کے افسران کو زبانی تاکید کے ساتھ پہنچادی گئی ہیں اور ان افسران سے کہاگیا ہے کہ وہ اِس ٹاسک کی ہفتہ وار رپورٹ حکام بالا کوبھیجیں اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے خلاف بھرپور شکنجہ کساجائے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے اِس ضمن میں کمر کس لی ہے اور ایسے تمام افراد پر نظر رکھی جارہی ہے جو پی ٹی آئی کے متوقع امیدوار کے طور پر سامنے آسکتے ہیں ، ان کے علاؤہ پی ٹی آئی کو کروڑوں روپے فنڈز دینے والے اور عمران خان کے مختلف احتجاجی مظاہروں اور پروگراموں کے سپانسرز سمیت کارکنوں کو زیادہ تعداد میں لانے والے بھی شامل ہیں، معلوم ہوا ہے کہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے کروڑوں روپے کے چندے دینے والے سیاستدان ٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close