عثمان بزدار کی غلط چوائس کے بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی احساس ہو گیا تھا لیکن۔۔۔۔ زلفی بخاری کا بڑا انکشاف

لندن (پی ٹی آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما، عمران خان کے دست راست سابق وزیر زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی غلط چوائس کے بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی احساس ہو گیا تھا، بعد میں ان کو ہٹانا مناسب نہیں تھا۔۔۔۔ لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ رنگ روڈ اسکینڈل میرے خلاف ایک سازش تھی، ثبوت نہ ہونے کے سبب پیش رفت نہیں ہوئی، عثمان بزدار کو وزیرِ اعلیٰ بنانا ہی نہیں چاہیے تھا، 190 ملین پاؤنڈ کسی کے جیب میں نہیں سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ہیں۔۔۔۔

زلفی بخاری نے کہا کہ سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے، بر وقت انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے، پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے لیے کام شروع ہو چکا، پاکستان کی معاشی حالت تباہی کی طرف جا رہی ہے، شفاف انتخابات ہی ملک میں معاشی استحکام لائیں گے۔۔۔۔ عمران خان کے دست راست زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ میرے جیل میں جانے سے فائدہ نہیں ہو گا، وقت آنے پر ہم میدان میں ہوں گے، نگراں وزیرِ اعظم کی حیثیت کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں، 50 فیصد بھی پلیئنگ فیلڈ ملی تو الیکشن جیت جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close