پیپلز پارٹی نے نواز شریف اور عمران خان کو برابر کھڑا کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ منشور اور کارکردگی پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مٹھی سے رابطہ عوام مہم شروع کردی، اٹھارویں ترمیم کے تحت ساحل و وسائل پر حق ملکیت دیا گیا۔

بلوچستان کے لیے آغاز حقوق بلوچستان شروع کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور نواز شریف سیاسی جماعت کے سربراہ بننے کے اہل نہیں۔ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہر جماعت سے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close