عمران خان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق عدالت کا فیصلہ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) احتساب عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت نے 190ملین پاونڈ کیس میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔نیب تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close