اسلام آباد ائیر پورٹ سے دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد(پی این آئی )ایف آئی اے ایمیگریشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی، اسلام آباد ایئر پورٹ سے دہشت گرد گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ایمیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے دہشت گرد کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران حراست میں لیا، ملزم کے پی کے حکومت کو مطلوب تھا اور اس پر 50 لاکھ کا انعام تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے دہشت گرد کو کے پی کے حکومت کے حوالے کر دیا، اچھی کارگردگی پر ایف آئی اے افسر ارباز خان کو ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close